آجکل تقریباً ہر شخص موبائل فون کا استعمال کرتا ہے, اگر ہمیں کسی سے بات کرنی ہے اور وہ شخص ہمارے آس پاس موجود نہیں ہے تو ہم جھٹ سے موبائل فون نکال کر مطلوبہ شخص کا موبائل نمبر لکھ کر کال(Call) کا بٹن دباتے ہیں اور Automatically کال اس شخص تک پہنچ جاتی ہے اور ہم اپنی بات کر لیتے کتنا آسان ہے نا سب.. لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ موبائل فون میں ہم جو باتیں کرتے ہیں وہ ہوا کے ذریعے کیسے مطلوبہ شخص تک پہنچ جاتی ہیں؟؟ آج کے بلاگ میں ہم جانینگے کہ آخر موبائل فون کس طرح ہماری آواز بنا کسی تار کے سہارے دوسرے شخص کے کانوں تک پہنچا دیتا ہے. موبائل فون سے پہلے ٹیلی فون ہوتے تھے (جو کہ اب بھی موجود ہیں مگر انکا استعمال محدود ہوچکا ہے) اور یہ ٹیلی فون دوسرے ٹیلی فون کے ساتھ ایک لائن یعنی کے تار کے ساتھ منسلک ہوتے تھے اور یہ اسی تار کے ذریعے ہماری آواز مطلوبہ شخص تک پہنچادیتے تھے مگر موبائل فون کو کام کرنے کے لیے تار کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ جب ہم بات کرتے ہیں تو ہمارے موبائل فون میں موجود مائیکروفون ہماری آواز کو ڈیجیٹل فارم میں تبدیل کر دیتا ہے اور پھر ہمارے فو...