نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

How Mobile Phones Works? موبائل فون کیسے کام کرتے ہیں




آجکل تقریباً ہر شخص موبائل فون کا استعمال کرتا ہے,  اگر ہمیں کسی سے
 بات کرنی ہے اور وہ شخص ہمارے آس پاس موجود نہیں ہے تو ہم جھٹ سے موبائل فون نکال کر مطلوبہ شخص کا موبائل نمبر لکھ کر کال(Call) کا بٹن دباتے ہیں اور Automatically کال اس شخص تک پہنچ جاتی ہے اور ہم اپنی بات کر لیتے  کتنا آسان ہے نا سب.. لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ موبائل فون میں ہم جو باتیں کرتے ہیں وہ ہوا کے ذریعے کیسے مطلوبہ شخص تک پہنچ جاتی ہیں؟؟ آج کے بلاگ میں ہم جانینگے کہ آخر موبائل فون کس طرح ہماری آواز بنا کسی تار کے سہارے دوسرے شخص کے کانوں تک پہنچا دیتا ہے.

موبائل فون سے پہلے ٹیلی فون ہوتے تھے (جو کہ اب بھی موجود ہیں مگر انکا استعمال محدود ہوچکا ہے) اور یہ ٹیلی فون دوسرے ٹیلی فون کے ساتھ ایک لائن یعنی کے تار کے ساتھ منسلک ہوتے تھے اور یہ اسی تار کے ذریعے ہماری آواز مطلوبہ شخص تک پہنچادیتے تھے  مگر موبائل فون کو کام کرنے کے لیے تار کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ جب ہم بات کرتے ہیں تو ہمارے موبائل فون میں موجود مائیکروفون ہماری آواز کو ڈیجیٹل فارم میں تبدیل کر دیتا ہے اور پھر ہمارے فون میں موجود ایک اور پرزہ جسےانٹینا (Antenna )کہتے ہیں ہماری آواز کی ڈیجیٹل فارم کو (Electromagnetic Waves) میں تبدیل کر دیتا ہے اور پھر یہ Electromagnetic Waves   دوسرے موبائل فون پر پہنچائی جاتی ہیں اور پھر موبائل فون ان Waves کو دوبارہ آواز میں تبدیل کر کے موبائل فون میں موجود اسپیکر کے ذریعے ہماری آواز اس شخص کے کانوں تک پہنچا دیتا ہے.

لیکن ایک موبائل فون کے انٹینا میں اتنی طاقت نہیں ہوتی کے وہ زیادہ دور تک سگنلز کو بھیج سکے مثال کے طور پر ہم کراچی میں موجود ہیں اور ہمیں لاہور میں کسی سے بات کرنی ہے تو ہمارا موبائل فون اسقدر طاقت نہیں رکھتا کے وہ سگنلز کو لاہور میں موجود شخص کے موبائل فون پر پہنچا سکے اور اس سے ہماری بات کو ممکن بنا سکے تو سگنلز کو زیادہ دور تک پہنچانے کے لئے ٹاورز (Towers) 🗼 کا استعمال کیا جاتا ہے اور تقریباً ہر شہر میں یہ ٹاورز لگاۓ جاتے ہیں تاکہ سگنلز یعنی کے Electromagnetic Waves کی ترسیل ممکن بنائی جا سکے اور یہ سب اتنی تیزی سے ہوتا ہے کہ چند سیکنڈز میں ہی ہماری آواز ہم سے ہزاروں کلومیٹر دور موجود شخص تک پہنچ جاتی ہے اور ہمیں یہ احساس ہی نہیں ہو پاتا کہ ان چند سیکنڈز میں ہمارا موبائل فون کتنے مراحل طے کر چکا ہے   

تبصرے